مزدور بہبود رقم لینے کااختیار سوشل سکیورٹی کو دینے کا فیصلہ

لاہور (عاطف پرویز سے )ورکرز ویلفیئر فنڈ نے کنٹری بیوشن (مزدوروں کی شراکتی رقم )جمع کرنے کی ذمہ داری سوشل سکیورٹی کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف اور پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 27 ارب کا تنازع حل نہ ہوا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے لیے 27 ارب کی کنٹری بیوشن جمع کی ۔کئی سالوں بعد کنٹری بیوشن کی رقم ڈبلیو ڈبلیو ایف کو نہ ملی ۔ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کا ادارہ متاثر ہو رہا ہے ۔ڈبلیو ڈبلیو ایف نے کنٹری بیوشن جمع کرنے کی ذمہ داری سوشل سکیورٹی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔کنٹری بیوشن کولیکشن کی ذمہ داری بدلنے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے قانون میں ترمیم کی جائے گی ۔قانون میں ترمیم پنجاب اسمبلی سے ہوگی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم کا معاملہ پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لیبر کے حوالے کردیا گیا، جہاں سے منظوری کے بعد اسمبلی سے منظوری لی جائے گی ۔ ورکرز کا کہنا ہے کہ منظوری کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ایف کو وفاق کی گرانٹ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ڈبلیو ڈبلیو ایف 10 لاکھ ورکرز کی کنٹری بیوشن جمع کرتا ہے ۔ تاہم فنڈز کی شارٹیج کے باعث ورکرز کی گرانٹس کیس متاثر ہو رہے ہیں۔