پی ایچ اے: 20 مقامات پر شہریوں میں مفت پودے تقسیم

لاہور (سٹاف رپورٹر سے،لیڈی رپورٹر) پی ایچ اے کی جانب سے لاہور کے 20 سے زائد مقامات پر شہریوں میں مفت پودے تقسیم کئے گئے۔
ادھر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں عمران جاوید نے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے ۔ ڈی جی کا کہنا تھا ایل ڈی اے پلانٹ فار پاکستان مہم میں 2 لاکھ 15 ہزار پودے لگائے گا۔مزید برآںجنگلات کے عالمی دن کے موقع پر صوبے بھر میں شجرکاری کی میگا مہم شروع کی جا رہی ہے ۔ اس مہم کے تحت 15 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔