پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز 28مارچ سے 7اپریل تک بند
لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں چھٹیاں دے دیں۔عید اور سپرنگ رسیس کے دوران ہاسٹلز بند رہیں گے ۔
28 مارچ سے 7اپریل تک یونیورسٹی کے بوائز اور گرلز ہاسٹل بند رہیں گے ،28 مارچ کو طلبا سے ہاسٹلز خالی کر ا لئے جائیں گے ۔وائس چانسلر اور چیئرمین ہال کونسل کی سفارش پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔