وزیر اقلیتی امور کیخلاف اندراج مقد مہ کیس‘پولیس،مدعی سے جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا پرلڑائی جھگڑے کامقدمہ درج کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے تھانہ صدر پولیس نارووال اور مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جسٹس شہرام سرور چودھری نے تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج کا مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔