23مارچ پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن : کمشنر

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) کمشنر زید بن مقصود نے یوم پاکستان پر پیغام میں کہا 23مارچ پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے ۔جو عزم کا مینارہ ہے۔
23 مارچ 1940 کو صدق دل سے ایک عزم کیا گیا ،اگلے سات سال میں پاکستان حاصل ہو گیا ،وژنری قائد اور باشعور عوام کے عزم کو کوئی نہیں توڑ سکتا،منزل مل کر رہتی ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں قربانیوں سے یہ وطن حاصل کیا،اس کی حفاظت و ترقی ہماری ذمہ داری ہے۔