عید ایام :پولیس کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

عید ایام :پولیس کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)عید کے دنوں میں پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس حوالے سے ڈکیتی، قتل، دہشتگردی اور سیاسی مقدمات کے اشتہاریوں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔حکام کے مطابق پولیس، انویسٹی گیشن ونگ اور سی آئی اے کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے مؤثر کارروائیاں کی جا سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے روپوش اشتہاریوں کے واپس لوٹنے کے امکانات پر آپریشن تیار کر لیا ہے ، جس میں ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے کارروائیاں کی جائیں گی۔ پولیس کی مشترکہ ٹیمیں اشتہاریوں کی ممکنہ پناہ گاہوں اور رہائشوں کی ریکی کریں گی۔ اعلیٰ پولیس افسران کے مطابق ملزمان کے مقدمات کی تفصیل مشترکہ ٹیموں کو فراہم کر دی گئی ہے تاکہ گرفتاری کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں