شجرکاری مہم :شہریوں میں 15 ہزار سے زائد پودے تقسیم

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ٹاؤن شپ دفتر میں پودا لگایا۔
اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے پلانٹ فار پاکستان مہم میں 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد پودے لگا رہا ہے ۔ایل ڈی اے نے گزشتہ چند روز میں 40 ہزار سے زائد پودے لگائے ، 25 ہزار جیوٹیگ کیے گئے ۔ایل ڈی اے نے چند روز میں شہریوں میں پندرہ ہزار سے زائد پودے تقسیم بھی کیے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایل ڈی اے کی شجر کاری کی خصوصی مہم جاری رہے گی۔بعدازاں وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہریوں میں پودے بھی تقسیم کیے ۔شجرکاری کی خصوصی تقریب کا ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کی جانب سے کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز، ایڈیشنل ڈی جی یوپی، چیف انجینئر ایل ڈی اے دیگر افسران اور ایل ڈی اے ورکر یونین کے عہدیداران بھی موجود تھے۔