میوہسپتال : ادویات، طبی آلات بیچنے والے 4 ملزم گرفتار

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)میو ہسپتال انتظامیہ کی درخواست پر بادامی باغ پولیس نے کارروائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناٹ فار سیل سرکاری ادویات اور طبی آلات بیچنے والے 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان کا سرغنہ خالد میو ہسپتال میں سرکاری ملازم اور فارمیسی ٹیکنیشن ہے۔ ملزمان ادویات سے سرکاری لیبل اتار کر مارکیٹوں میں فروخت کرتے ۔ ملزمان منظم گروہ کی شکل میں سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کر کے دیگر اضلاع میں فروخت کر رہے تھے ۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی مختلف ادویات اور طبی آلات سے بھرے 16 کارٹنز برآمد ہوئے ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے میو ہسپتال سے ادویات چوری کے بعد فروخت کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔ گرفتار ملزمان بابر، باقر، خالد اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مکمل ریکوری کی جائے گی۔ میو ہسپتال لاہور سے چوری شدہ ادویات کی فروخت کرنے والے 4 ملزمان کی گرفتاری پر لاہور پولیس کو شاباش دیتے ہیں۔