ماضی میں مزدوروں کے مسائل کو نظر انداز کیا جاتا رہا:ملک احمد

ماضی میں مزدوروں کے مسائل کو نظر انداز کیا جاتا رہا:ملک احمد

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں ایک منفرد نظارہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب اس ایوان میں، جہاں ملک کے بڑے بڑے سیاستدان اور اعلیٰ حکومتی شخصیات بیٹھتی ہیں، وہاں عام مزدوروں کو عزت و احترام کے ساتھ مدعو کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین میں ویلفیئر گرانٹس اور عیدی تقسیم کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں مزدوروں کے مسائل کو نظر انداز کیا جاتا رہا، لیکن موجودہ حکومت ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔پنجاب میں خصوصی لیبر کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ یہ بل جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور جلد از جلد منظور کرایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر کھیل و محنت و انسانی وسائل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے بھی شرکت کی اور کہا کہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث مزدوروں کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی، تقریب کے دوران ممبر صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید نے بھی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں