کھڈیاں:سرحد پارمنشیات سمگلنگ، پولیس کانسٹیبل گرفتار

کھڈیاں:سرحد پارمنشیات سمگلنگ، پولیس کانسٹیبل گرفتار

کھڈیاں خاص،پھول نگر،مصطفی آباد/للیانی ،الہ آباد ،تلونڈی (نمائندگان دنیا،نامہ نگار ان،سٹی رپورٹر) سرحد پار منشیات سمگل کرنے والا پولیس کانسٹیبل رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔۔۔

 15 سو گرام ہیروئن اور 7 لاکھ نقدی برآمد ہوئی،ملزم نے اعتراف کیا رقم ہیروئن بارڈر کراسنگ کے عوض ملی ۔گزشتہ روز سرحدی گاؤں عطر سنگھ والا کے قریب محمد اکرم نامی کاشتکار کو کھیتوں میں ڈرون گرا ہوا نظر آیا ،عاشق نامی شخص اور اسکے ساتھی نے ڈرون کے قریب جانے سے منع کیا ، اکرم آگے بڑھنے لگا تو عاشق نے پستول سے فائر مار کر زخمی کر دیا ،زخمی نے تھانہ کھڈیاں پولیس سے رابطہ کیا تو ملزم عاشق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جس سے ڈیڑھ کلو ہیروئن اور7 لاکھ نقدی رقم برآمد ہوئی۔ملزم پولیس میں حاضر سروس کانسٹیبل بتایا جاتا ہے ۔ ادھر تھانہ سٹی پھولنگر اور موٹروے پولیس نے پرناواں کے قریب شراب کی 600 بوتلیں برآمدکر لیں ۔ اوکاڑہ کے رہائشی ملزم خرم حسن اور بابر علی شراب کی بوتلیں لاہور سے پھولنگر لائے ۔علاوہ ازیں مصطفی آبادپولیس نے منشیات فروش سلطان عرف سلطانہ کو پکی حویلی سے گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو چرس بر آمدکر لی۔ الہ آباد پولیس نے سکول اور کالجز کے اردگرد منشیات فروخت کرنیوالا ملزم اعظم عرف چٹا گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو آئس برآمد ہوئی۔ مزید برآں پولیس نے تلونڈی کے علاقے مہرچندوالا سے خالد کو ڈیڑھ کلو چرس سمیت پکڑ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں