ملک میں بورڈز کے امتحانات ایک وقت میں کرانے کا فیصلہ

ملک میں بورڈز کے امتحانات ایک وقت میں کرانے کا فیصلہ

لاہور(عاطف پرویز سے)ملک بھر میں بورڈز کے امتحانات ایک وقت میں کرانے کا فیصلہ ۔ملک بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات اگلے سال سے مارچ جبکہ انٹرمیڈیٹ کے اپریل میں منعقد ہونگے۔

انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے فیصلہ کرلیا۔ تعلیمی بورڈز کی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس میں نمبروں کی بجائے گریڈنگ کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ ایک دفعہ پھر مؤخر کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج جون میں جاری کیے جائیں گے ،انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جولائی میں جاری کیے جائیں گے ،آئی بی سی سی کے مطابق فیصلہ ملک بھر میں جامعات اور کالجز میں ایک وقت میں ایڈمیشن شروع کرنے کے لیے کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں