سنگل شفٹ والے سکول صبح 8بجے لگیں گے

لاہور(خبر نگار)سکولوں کے نئے اوقات جاری کردیے گئے ،سنگل شفٹ والے سکول صبح 8 بجے لگیں گے اور چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی۔۔۔
جمعہ والے روز چھٹی 12 بجے ہوگی ۔ڈبل شفٹ والے سکولوں میں سکول 8بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے 12 ہوگی۔دوسری شفٹ کا آغاز 1بجے ہوگا اور چھٹی ساڑھے 5ہوگی ۔چار اپریل سے نئے اوقات کار نافذ ہونگے ۔