شہر کی 93 مرکزی شاہراہوں پر پیچ ورک لگانے کا فیصلہ

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور کی 93 شاہراہوں پر پیچ ورک لگانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر لاہور کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہونے لگے۔۔۔
عرصہ دراز سے پیچ ورک اور کارپٹنگ نہ ہونے سے سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے ، ایل ڈی اے کے بلندوبالا اعلانات کے باوجود سڑکوں پر کارپٹنگ کا کام نہ کیا جاسکا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے اور ٹیپا کے مینٹی ننس ونگ کو متحرک کرنے کی ہدایت کی،مرکزی شاہراہوں پر پیچ لگانے کے بعد سیکنڈری و تیسرے درجے کی سڑکوں پر پیچ لگایا جائے گا، عید کے بعد شہر لاہور میں پیچ ورک لگانے کا آغاز کر دیا جائے گا،پہلے فیز میں 302کلومیٹر طویل شاہراہوں پر پیچ ورک کا کام کیا جاچکا ہے ، لاہور کے سب سے بڑے سگنل فری کوریڈور کینال روڈ پر پیچ ورک کا کام اولین بنیادوں پر کیا جائیگا، پیچ ورک لگانے کیلئے ایل ڈی اے اور ٹیپا کے درمیان سڑکوں کی تقسیم کر لی گئی۔