روٹی کی قیمت کسی صورت نہیں بڑھنے دینگے :سلمیٰ بٹ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمی بٹ کے کہناہے کہ کسی صورت روٹی کی قیمت بڑھنے نہیں دیں گے وزیراعلی ٰنے اعلان کیا تھا۔
کسان گندم اگائے نقصان نہیں ہوگا، پندرہ ارب کے فنڈ سے کسان کو براہ راست سپورٹ دی جائے گی ،فلور ملز کی جانب سے خریدی گئی گندم پر بینکوں کو سود چھ ماہ کے لیے سوا ارب حکومت سود کی مد میں اداکرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی سلمی بٹ کی آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن آفس آمد،فلورملرر اور عہدیداران سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گندم کاشتکاروں کو نقصان نہیں ہونے دیں گے ، کسی بھی وئیر ہاؤس میں کسان اپنی گندم چار ماہ کے لیے رکھ سکتا، اس پر بینک ستر فیصد مالیت پر قرض دے گا، گندم مقدار میں اضافہ سے گندم قیمت ہوئی ۔سلمیٰ بٹ کا کہناتھا کہ فلور ملز کا ضلع بندی،صوبہ بندی کا شکوہ ختم کیا، حکومت روٹی کی قیمت بھی بڑھنے نہیں دے گی ،اس موقع سابق وائس چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کاکہناتھا گزشتہ برس ہم نے کسانوں سے تینتیس سے چونتیس سو روپے من گندم خریدی ۔