سکولوں میں ٹیک لیبز کے لیے ڈیپارٹمنٹ کافنڈز دینے سے انکار

سکولوں میں ٹیک لیبز کے لیے  ڈیپارٹمنٹ کافنڈز دینے سے انکار

لاہور(خبر نگار)سکولوں میں ٹیک لیبز کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن نے فنڈز دینے سے انکار کردیا۔

ایجوکیشن اتھارٹیز کو خود سے فنڈز سکولوں کو دینا ہونگے ،صوبے بھر میں تین سو سکولوں میں میٹرک ٹیک ایجوکیشن کا آغاز کیا گیا ہے ،فیشن ڈیزائن ،ایگرکلچر اور دیگر لیبز کے لئے محکمہ کوئی فنڈز نہیں دے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں تیس سکولوں میں میٹرک ٹیک ایجوکیشن کا آغاز کیا جانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں