ڈولفن سکواڈ میں 1ہزار نئے کانسٹیبل شامل کرنیکا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈمیں 1000 نئے بھرتی کانسٹیبلز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ماضی میں صرف ڈولفن سکواڈ کے لئے بھرتی ہونے والے اہلکار ہی تعینات کیے جاتے تھے تاہم متعدد اہلکار مختلف حادثات یا میڈیکل وجوہات کے باعث موٹر سائیکل چلانے کے قابل نہیں رہے۔