پورٹل اپ گریڈیشن کے نام پر نئے سکولوں کی رجسٹریشن بند
لاہور(خبرنگار)نئے سکولوں کی رجسٹریشن مسلسل التوا کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی سکولوں کی رجسٹریشن کا پورٹل اوپن نہ ہوسکا۔ تین ماہ بعد بھی ایجوکیشن اتھارٹیز پورٹل کو اپ ڈیٹ نہ کرسکی۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں نجی سکولوں کی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔لاہور میں ڈسٹرکٹ رجسٹریشن کمیٹی کی منظوری کے بعد بھی نئے کیسز التوا کا شکار ہیں۔نجی سکولز انتظامیہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی رجسٹریشن نہ ہونے سے تعلیمی بورڈز سے الحاق بھی نہیں ہو پا رہا ۔ بورڑز سے الحاق نہ ہونے کی وجہ سے میٹرک کے بچوں کی رجسٹریشن نہیں ہو رہی ۔ ایس او پیز کو پورا کر رہے مگر پھر بھی رجسٹریشن نہیں کی جا رہی ۔ سکولوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن فوری طور پر پورٹل کو اوپن کرے۔