پھولنگر:ٹرالر سے کار ٹکرا گئی، زیر تربیت سب انسپکٹرجاں بحق
پتوکی(تحصیل رپورٹر)تھانہ سٹی پھول نگر میں تعینات زیرتربیت سب انسپکٹر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
پولیس زرائع کے مطابق سب انسپکٹر شعیب مسیح ایسٹر تہوار کے لئے تین یوم کی چھٹیاں لیکر اپنے آبائی گاؤں پپلاں میانوالی جا رہا تھا کہ تھانہ بھاگٹانوالہ لاہور روڈ پر متوفی کی کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر شعیب موقع پر ہی دم توڑ گیا ،جبکہ ساتھی علی شاہ شدید زخمی ہوگیا ،جسے ہسپتال ریفر کر دیا گیا ،سب انسپکٹر کی ناگہانی وفات پر ڈی ایس پی سرکل پتوکی رانا سجاد اکبر،ایس ایچ تھانہ سٹی پھول نگر راؤ دلشاد علی سمیت سٹاف نے دلی دکھ کا اظہار کیا۔