مارکیٹ میں سبز مصالحے 130 روپے کلو تک مہنگے فروخت

مارکیٹ میں سبز مصالحے 130 روپے کلو تک مہنگے فروخت

لاہور(کامرس رپورٹر سے)مارکیٹ میں سبزیوں کے نرخ میں قدرے ٹھہراؤ رہا ہے۔ تاہم ریٹ لسٹ پر عمل نہ ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پیاز کا سرکاری نرخ 45 روپے کلو رہا جبکہ مارکیٹ میں پیاز 60روپے کلو فروخت ہو تارہا، ٹماٹر کا سرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 50 روپے کلو رہا، مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 70 روپے کلو فروخت ہو رہا،آلو کا سرکاری نرخ پانچ روپے اصافے سے 50روپے کلو مقررہوا، مارکیٹ میں آلو 70 روپے کلو فروخت ہو رہا،لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ 370 اور مارکیٹ میں لہسن 450 روپے کلو تک ہے ،ادرک چائنہ سرکاری نرخ 370روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں ادرک 500روپے کلو تک ہے ،لیموں کاریٹ 10 روپے اضافے سے 140 روپے کلو مقرر ہے مارکیٹ میں لیموں 200 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گرم موسم کی شدت بڑھنے سے آئندہ دنوں میں سبزیوں کی پیداوار کم ہو گی جس سے مارکیٹ سبزی نرخ بڑھنے کا خدشہ موجود ہے ۔شہریوں نے احتجاج کیاہے کہ کسی ایک دن بھی سبزیاں اور پھل سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت نہیں ہوئے ، ہردکاندار کااپناہی ریٹ ہے ، ریٹ لسٹ ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے ، انتظامیہ دیگر شعبوں کی طرح اپنی ہی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہے ، مارکیٹوں میں گراں فروشی نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں ،سبز مصالحہ جات میں ادرک اور لہسن سستے نہ ہوسکے ، عرصے سے مہنگے فروخت ہورہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں