گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شاہدرہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ

لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شاہدرہ میں انٹر تحصیل مقابلہ جات میں تحصیل کینٹ کی ٹیم نے رضوان مہر کی قیادت میں تحصیل سٹی کی ٹیم کو 51 رنز سے شکست دے کر ڈسٹرکٹ لاہور کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ٹیم میں محمد ساجد خان، بشارت علی، احمد خان، زوہیب ظفر خان نیازی، محمد عثمان، محمد عامر، ملک کامران، یاسر علی اور حافظ اعظم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سپورٹس آرگنائزر محمد ذیشان نے تحصیل کینٹ کی ٹیم کو مبارکباد دی اور نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا۔