تہہ خانے میں چور پھنس کر جاں بحق

لاہور( این این آئی) لبرٹی چوک پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے سے سامان چرانے کی کوشش کرنے والا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
بتایا گیا ہے کہ چوری کی نیت سے آنے والا ملزم تہہ خانے کی کھڑکی میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا،متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔پولیس کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔