پہلی بار سیور لائنز کیلئے کنکریٹ پروٹیکشن لائنر بچھانے کا فیصلہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ چھوٹے بڑے شہروں میں پہلی بار سیور لائنز کیلئے کنکریٹ پروٹیکشن لائنر Liner بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
کم از کم 30 انچ کی پائپ لائن بچھانے سے سیور بند ہونے کی شکایات کا سدباب ہو سکے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کنکریٹ پروٹیکشن لائنر بنانے والی بین الااقوامی شہرت کی حامل کمپنیوں کو ٹیکنالوجی پاکستان میں منتقل کرنا ہوگی۔ بڑے سیور پائپ لائن پاکستان میں تیار ہونے سے پنجاب کے ساتھ پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔