میوہسپتال کی لفٹیں نہ چلنے پر خواجہ سلمان رفیق برہم
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے حالات کا جائزہ لینے اچانک میو ہسپتال کا دورہ کیا۔
صوبائی وزیر نے مختلف وارڈزکا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے آئی ڈیپارٹمنٹ کی لفٹیں نہ چلنے پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔ صوبائی وزیر صحت نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو لفٹوں کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔