آٹا ملوں اور لائنس ہولڈرز نے تاحال گندم نہ خریدی

آٹا ملوں اور لائنس ہولڈرز نے تاحال گندم نہ خریدی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2100 روپے ، 20کلو تھیلے کی قیمت 11سو روپے پر آ گئی۔

 فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز نے تاحال کاشتکاروں سے گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خریدا ،اوپن مارکیٹ میں سرکاری پالیسی پر عمل درآمد نہ ہو سکا ،محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ اور فلور ملز میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔دوسری طرف فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے پریس کانفرنس میں کہا اگر فلور ملز کے لائسنس کینسل کئے تو ملز کو تالے لگ جائیں گے ،کوٹہ پالیسی بنانے سے پہلے ڈی جی فوڈ سے مذاکرات ہوئے ۔ فلور ملز روزانہ گندم گرینڈنگ کا 25فیصد کوٹہ اٹھانے کی پابند ہوں گی نہ کہ گوداموں کی سٹوریج گنجائش کا 25فیصد کوٹہ اٹھائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں