پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی نگرانی کیلئے سپروائزری کمیٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے نے سکیمیں فروخت کرنے کے بعد لاپتہ ہو جانے والے سپانسرز کے خلاف موثر اقدام اٹھا لیا۔
پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی نگرانی کیلئے سپروائزری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا،کمیٹی میں ایل ڈی اے کا ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، مقامی رہائشی اور فنی ماہرین شامل ہوں گے ۔ کمیٹی کی نگرانی میں سوسائٹی کے نام پر سکرواکاؤنٹ کھولا جائے گا۔