فراڈ کے مقدمات میں اشتہاری 7 سال بعد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) مستی گیٹ پولیس نے فراڈ کے مقدمات میں اشتہاری 7 سال بعد گرفتارکر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نعیم کے خلاف سرگودھا، ملتان، شیخوپورہ اور لاہور میں متعدد مقدمات درج تھے ۔ملزم معصوم شہریوں سے کاروبار کی آڑ میں رقم بٹورتا اور جعلی چیک دے کر فرار ہو جاتا تھا۔