مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ
لاہور (آئی این پی ) مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، مرغی کی فی کلو قیمت 15 روپے بڑھ گئی۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے کلو اور پرچون ریٹ 353 روپے کلو مقرر کیا گیا ۔اس طرح گزشتہ روز کی نسبت مرغی کے فی کلونرخ میں پندرہ روپے کا اضافہ ہو گیا ، انڈے بھی مزید چار روپے 4درجن مہنگے ہوئے ہیں۔ انڈوں کی قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ، گزشتہ روز درجن انڈوں کی قیمت 229 روپے تھی۔