ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتے : جماعت اسلامی
لاہور(این این آئی)بھارتی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر لاہور، پنجاب سمیت ملک بھر میں کامیاب ترین ہڑتال کے انعقاد پر تاجر برادری اور عوام الناس کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے۔۔۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔ تاریخی ہڑتال نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے ۔مودی سرکار کے کینیڈا،امریکہ اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے نا قابل تردید اور ٹھوس ثبوت سامنے آ چکے ہیں ۔دنیا کے سامنے بھیانک چہرہ واضح ہو گیا ہے۔غزہ میں انسانیت کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئیں،امریکہ نے عراق اور افغانستان میں لاکھوں افراد کو لقمہ اجل بنایا، اسرائیل غزہ جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔فوری طور پر سیاسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھا جائے، دشمنوں کی نظر یں پاکستان کے ایٹمی صلاحیت پر ہیں۔