اگر بھارت پانی روکتا ہے تو اعلان جنگ ہوگا : تحریک لبیک

اگر بھارت پانی روکتا ہے تو اعلان جنگ ہوگا : تحریک لبیک

لاہور(این این آئی)سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔۔۔

 یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ بھارت نے بغیر کسی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے ایک بار پھر پاکستان پر الزام تراشی کی ہے ، اس سے قبل 2019کے پلوامہ حملے کے بعد بھی بھارت نے اسی طرح کی روش اپنائی تھی، جس پر سابق گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال ملک نے سکیورٹی کی سنگین کوتاہیوں اور بھارتی حکومت کی جانب سے حقائق چھپانے کے انکشافات کیے تھے ،ہم بھارتی حکومت کو واضع کردینا چاہتے ہیں کہ الزام تراشی سے گریز کرے اور اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ورنہ بحیثیت پاکستانی قوم ہمیں اس کا جواب اچھی طریقہ سے دینا ہے۔ تاہم ایک ذمہ دار سیاسی جماعت کے طور پر ہم خبردار کرتے ہیں کہ کسی بھی جارحانہ اقدام یا اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں