بھارت کسی بھی جارحیت سے باز رہے : شافع حسین

بھارت کسی بھی جارحیت سے باز رہے : شافع حسین

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین کی سالگرہ کی تقریب مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی عہدیداران اور ورکرز نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی بھی جارحیت سے باز رہے ،پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کو ہر سطح پر منظم اور متحرک کیا جائے گا پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے سب کو اتحاد کی قوت سے آگے بڑھنا ہے ۔پارٹی میں جسے جو عہدہ ملتا ہے تو اسے کام کرکے دکھانا ہوگا ہر ایک کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی آج تک کسی خلاف انتقامی کارروائی کی ہے اور نہ کریں گے ۔ پنجاب میں سولر پینلز ،لیتھئم بیٹریاں ،الیکٹرک وہیکلز اور دیگر سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں