پاکستان سلامتی کے معاملے میں کمزوری نہیں دکھائے گا: سنی علما کونسل

پاکستان سلامتی کے معاملے میں  کمزوری نہیں دکھائے گا: سنی علما کونسل

لاہور (آن لائن) صدر سنی علما کونسل پنجاب مو لانااشرف طاہر، صدر سنی علما کونسل لاہور اور صوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد نے مشترکہ بیان میں کہا۔۔۔

 پاکستان اپنی سلامتی کے معاملے میں کمزوری نہیں دکھائے گا،بھارت پاکستان کا پانی بند کرکے پاکستان کو بنجر بنانا چاہ رہا ہے ، بھارت کا یہ عمل کھلی دہشتگردی ہے ، ہم بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے سا تھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا سنی علما کونسل اپنے وطن کے تحفظ، استحکام اور خودمختاری کے لیے افواج اور قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی قربانی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں