اسرائیلی دہشتگردی پرمسلم ممالک کی خاموشی افسوس ناک :مولاناحنیف حقانی

اسرائیلی دہشتگردی پرمسلم ممالک کی  خاموشی افسوس ناک :مولاناحنیف حقانی

لاہور (آن لائن) ورلڈپاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ مولانامحمدحنیف حقانی نے کہا اسرائیلی دہشتگردی کونہ روکا تویہ دہشتگردی پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے۔۔۔

امریکا تواسرائیلی دہشتگردی کی سپوٹ کررہاہے ،اس کیساتھ ساتھ مزیدغیرمسلم ممالک بھی اسرائیلی دہشتگردی کی سپوٹ کیساتھ بھرپور تعاون کرنے کیلئے کھل کرسامنے آگئے ہیں لیکن افسوس ہے کہ فلسطین کیلئے مسلم ممالک صرف بیان بازی کی حدتک محدود ہیں۔ مسلم ممالک کو چاہئے تھا کہ وہ اسرائیلی دہشتگردی اورکفار ممالک کا مقابلہ کرکے جنگ بدر کی یاد تازہ کردیتے ۔انہوں نے مزیدکہا اسرائیلی دہشتگردی پرمسلم ممالک کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں