4 روز کے دوران ٹرینوں کی آمدورفت 100 فیصد
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ، این این آئی) ریلوے کی لاہور ڈویژن کی پچھلے 4 دن سے وقت کی پابندی مسلسل 100 فیصد رہی۔
ترجمان کا کہنا تھا ڈی ایس ریلوے کنٹرول آفس میں ٹرینوں کی آمدورفت مانیٹر کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی ایس ریلوے میاں طارق لطیف نے کمرشل سٹاف کو بھی بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف متحرک کر دیا ۔ علامہ اقبال، تیزگام اور خیبرمیل میں کریک ڈاؤن کے دوران بغیر ٹکٹ 190 مسافروں سے 116570 روپے وصول کر لئے گئے۔ سیالکوٹ سے لاہور تک علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کے 107 مسافروں سے 78050 روپے وصول کئے گئے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان ریلوے میں بنیادی ڈھانچے اور رولنگ سٹاک میں خرابی کے باعث مارچ کے مہینے میں مسافر ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کی شرح محض 57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چلنے والی 940 ٹرینوں میں سے 404 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں، مجموعی طور پر ٹرینوں کے 1 ہزار 398 گھنٹے ضائع ہوئے۔