پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام علامہ اقبال اور محمد عاکف پر کانفرنس
لاہور(آن لائن)پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ نے یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ ترک کلچرل سنٹر پاکستان کے اشتراک سے ”علامہ اقبال اور ترکیہ کے قومی شاعر محمد عاکف ایرسوئے“کے فلسفیانہ اور شاعرانہ کاموں میں مماثلت پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتگ، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈائریکٹر یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر خلیل توکار، ڈاکٹر محمد کامران، فیکلٹی ممبران اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈرمش باشتگ نے ترکیہ کی تاریخ کے شاندار لمحات کو پیش کرنے والی تصاویر کی نمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے علامہ اقبال اور عاکف ایرسوئے کی تعلیمات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔