الہ آباد چونیاں روڈ پرٹھیکیدارکام ادھورا چھوڑ کر غائب

 الہ آباد چونیاں روڈ پرٹھیکیدارکام ادھورا چھوڑ کر غائب

الہ آباد (نمائندہ دنیا) چوک الہ آباد سے چونیاں روڈ پر آر سی سی ڈالنے کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار مشینری سمیت غائب، چھ ماہ میں ایک کلو میٹر سڑک کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی۔۔۔

 سڑک کے اطراف میں گہرے کھڈوں اور گردوغبار سے شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تاجر برادری رانا اسلم خاں ،حاجی گلزار ، حبیب اللہ ، غفار خاں ، میاں اصغر مٹھو ،چوہدری اکرم آرائیں و دیگر کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر نہ ہونے سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہاہے روزانہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ،حادثات بھی معمول بن چکے ہیں ۔تاجر وعلاقہ مکین گرد و غبار کے سبب آنکھوں ، سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، متاثرہ علاقہ مکینوں ملک شکیل ، ذوالفقار تابانی ، نزیر ساجد ، صوبہ عابد ، سمیرالہادی و دیگر کا کہنا ہے کہ انکی زندگی اجیرن ہو چکی ہے جبکہ ٹھیکیدار نا صرف کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا ہے بلکہ فون اٹینڈ کرنا بھی گوارہ نہیں کر رہا انہوں نے وزیراعلٰی مریم نواز ،وزیر مواصلات اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ آر سی سی کا کام فوری مکمل کروایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں