پولیو مہم ختم،6 روز میں پونے 2 کروڑ بچوں کی ویکسی نیشن
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) انسداد پولیو مہم ساتویں روز اختتام پذیر ہو گئی،6 روز میں 1 کروڑ 75 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے ،لاہور میں 15 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
راولپنڈی میں 8 لاکھ 14 ہزار ،فیصل آباد 11 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔ انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کا کہنا تھا ویکسین سے محروم بچوں کو نزدیکی مرکز صحت سے قطرے پلوائے جا سکتے ہیں ،پولیو وائرس کی افزائش کے لئے موزوں موسم کا آغاز ہو چکا ہے ۔ ہائی سیزن سے پہلے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کا ہدف ہے ، وائرس کی افزائش کو قطرے پلانے سے روکا جا سکتاہے ،2025 میں پولیو وائرس کی افزائش کو روکا جائے گا ۔2026 پولیو کے خاتمے کا سال ہے ،ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھیں۔