قصور سرکل کے پٹواری اپناکام بروقت مکمل کریں:ڈی سی

قصور سرکل کے پٹواری اپناکام بروقت مکمل کریں:ڈی سی

قصور،تھہ شیخم(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے موضع کیسر گڑھ میں کراس چیکنگ گرداوری کو چیک کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوشرینہ جونیجو، دیگر ریونیو افسر و عملہ بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے موضع کیسر گڑھ میں گرداوری اور دیگر امور کی بابت پٹواریوں کے کام کی تفصیلات لیتے ہوئے قصورسرکل کے پٹواریوں کو اپنا کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انکاکہنا تھا کہ محکمہ مال،ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین اراضی کے استعمال، کاشت شدہ فصلوں اور ملکیت کی تفصیل کا ریکارڈاپ ڈیٹ رکھیں ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر عمران علی نے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کا بھی اچانک دورہ کیا۔ ہسپتال کی صفائی، مریضوں کوسہولیات اور عملہ کی موجودگی کا جائزہ لیا ۔ ڈی سی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے کہاکہ مریضوں کے لیے انتظار گاہوں میں صاف ستھرا اور آرام دہ ماحول یقینی بنایا جائے ۔ادویات فراہمی اور ڈاکٹرز کی حاضری کو روزانہ مانیٹر کیا جائے ۔ایمرجنسی وارڈ میں عملے کی مکمل دستیابی اور فوری رسپانس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ۔ تمام واش رومز اور وارڈز میں صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔مریضوں اور لواحقین کی شکایات پر فوری ایکشن لیاجائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے ،فرائض میں غفلت پرسخت کارروائی ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں