کاہنہ: گھر پر فائرنگ کرنے والے 5 ملزم گرفتار

کاہنہ: گھر پر فائرنگ  کرنے والے 5 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں 5 افراد کی گھر پر فائرنگ سے بچہ زخمی ہوگیا۔ سادھوکی گاؤں میں گلی میں کھیلتے ہوئے بچے لڑائی جھگڑا کرنے لگے۔۔۔

بڑے بھی ا لجھ پڑے ،ایک پارٹی نے دوسری کے گھر پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 9 سالہ بچہ زخمی ہوگیا، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے 5 ملزموں عابد، عقیل، فیضان، کاشف اور عدیل کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں