گاڑی ٹیکسوں کی مد میں 13 ارب 42 کروڑ روپے وصول
لاہور(خبرنگار)ایکسائز ریجن سی نے 10 ماہ کے دوران گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر فیس، ٹوکن ٹیکس، لگژری ٹیکس کی مد میں 13 ارب 42 کروڑ 62 لاکھ 88 ہزار روپے کی ریکاڑد ریکوری کرلی۔
گزشتہ سال10ماہ میں 8 ارب 93 کروڑ 99 لاکھ 1365 روپے کی ریکوری کی تھی،یوں 4 ارب 13 کروڑ 2 لاکھ 88 ہزار روپے کی اضافی ریکوری کی۔ 10 ماہ میں 103 فیصد ریکوری ٹارگٹ حاصل کیا گیا۔