ہائیکورٹ:قتل کے مجرم کی اپیل سزائے موت عمر قید میں تبدیل
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مجرم محمد عرفان عرف پومی کی اپیل پر پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس طارق ندیم اور جسٹس راجہ غضنفر علی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی،پراسیکیوشن کی جانب سے دلائل دئیے گئے کہ مجرم نے 8 نومبر 2018 کو محلے دار عبد الناصر کو قتل کیا، عدالت نے قرار دیا کہ قتل کی وجہ عناد موجود نہیں ،مجرم کی پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کیا جاتا ہے۔