تحفظ ناموس رسالت محاذآج یوم وفائے پاکستان منائے گا

تحفظ ناموس رسالت محاذآج یوم وفائے پاکستان منائے گا

لاہور(سیاسی نمائندہ)سول سوسائٹی ،مساجدومدارس اوراہم ملکی تنصیبات پررات کی تاریکی میں حملہ کرنے کی بھارتی جارحیت کی مذمت کرنے اور۔۔۔

افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام اہل سنت آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں ہوا۔کانفرنس کی صدارت تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدرصاحبزادہ پیر رضائے مصطفی نقشبندی کی۔کانفرنس کے مشترکہ اعلامہ میں کہا گیاکہ تحفظ ناموس رسالت محاذکے زیراہتمام آج 9مئی کو یوم وفائے پاکستان منایا جائے گا۔ آئمہ وخطبا ملکی دفاع پر خطبات جمعہ دینگے ۔10مئی ہفتے کولاہورمیں استحکام پاکستان ریلی نکالی جائیگی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا حکومت اورافواج پاکستان بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت کافوری بدلہ لے ،پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔ کانفرنس میں مفتی محمدرمضان سیالوی، خالد حبیب الٰہی ، حافظ نصیر احمدنورانی، علامہ ذوالفقارمصطفی ہاشمی، مولانا عمران الحسن فاروقی، ڈاکٹرمفتی حسیب قادری، طاہرڈوگر، قاضی عبدالغفار قادری، علامہ مفتی انتخاب احمدنوری اور دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں