مولانا عبد الخبیر آزاد کی ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر سے ملاقات

لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے جمعیت اہلحدیث کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر سے ملاقات کی جس میں بھارتی جارحیت، فرقہ واریت اور قومی یکجہتی پر گفتگو کی گئی۔
انہوں نے بھارتی ڈرونز کی پاکستانی حدود میں اڑان اور حملوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔ انہوں نے اسرائیلی بھارتی جارحیت اور گٹھ جوڑ کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کا وقت آچکا ہے ۔ اس موقع پر مولانا فتح محمد، مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری،مولانا حبیب الرحمن ضیا ،حکیم شفیق الرحمن، شیخ محمد فیاض، میاں توقیر حفیظ، عبد الرحمن سلفی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔