افواج پاکستان نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا:بلال یاسین
لاہور(اے پی پی)صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہینوں نے بھرپور جواب دے کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بہترین وقت اور بہترین جگہوں کا انتخاب ہماری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عکاس ہے۔ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح سیاسی و عسکری قیادت کے پیچھے ہے، امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے اب اپنے حال پر پچھتا رہے ہیں۔