پاکستان مذاکرات میں دوٹوک مؤقف اپنائے :مرکزی مسلم لیگ

پاکستان مذاکرات میں دوٹوک مؤقف اپنائے :مرکزی مسلم لیگ

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف سو ل وعسکری قیادت، قوم پاکستان نے متحد ہو کر بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔۔۔

 پاکستانی قوم کی بھرپور خواہش ہے کہ سیز فائر کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات سعودی عرب میں منعقد کیے جائیں، پاکستان ان مذاکرات میں تین اہم نکات مسئلہ کشمیر، پانی اور بھارت کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت پر دوٹوک مؤقف اختیار کرے ،پاکستانی قوم نے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے کا عملی ثبوت دیا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت مسلح افواج کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جب حکومت، فوج، سیاسی جماعتیں اور قوم ایک ہو جائیں تو اللہ کی مدد بھی شامل حال ہوتی ہے ،اب سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذاکراتی محاذ پر کامیابی حاصل کرے ، پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات میں اپنا دوٹوک مؤقف سامنے رکھے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے اور سندھ طاس معاہدہ فوری بحال کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں