کے ای ایم یو میں سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا پر سیمینار،آگاہی واک

لاہور(سٹاف رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے موضوع پر سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کی جبکہ تقریب سے سابق وزیر صحت ڈاکٹر سعید الٰہی، اعزازی قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیہ، پروفیسر ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر سائرہ معین اور سندس فاؤنڈیشن کے بانی و صدر محمد یاسین خان نے بھی خطاب کیا۔