پاک افواج نے بھارتی حکومت کی نیندیں اڑا دیں : گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، عالمی اداروں نے بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کو یکسرمسترد کردیا۔۔۔
ہماری بری،بحری اور پاک فضائیہ نے بھارتی حکومت کی نیندیں اڑا دیں،ہمارے سپہ سالار ملکی سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفد نے گورنر کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔