میڈیکل داخلے کا میرٹ 50 فیصد کرنے پر وفاق کو خط

میڈیکل داخلے کا میرٹ 50 فیصد کرنے پر وفاق کو خط

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے داخلے کا میرٹ 45سے 50فیصد کرنے پر پنجاب حکومت نے وفاق کو خط لکھ دیا۔

محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب میں میڈیکل ایجوکیشن کے معیاراور ہسپتالوں میں بہترطبی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کے صدرکومراسلہ لکھا ہے جس میں اکیڈیمک سیشن 2024-25کیلئے پنجاب کے نجی میڈیکل و ڈینٹل یونیورسٹیزوکالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کی میرٹ پرسینٹیج کے حوالہ سے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں