سمارٹ ٹرانسپورٹ کارڈ جولائی میں لانچ کرنے کیلئے اقدامات مکمل

سمارٹ ٹرانسپورٹ کارڈ جولائی میں لانچ کرنے کیلئے اقدامات مکمل

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سمارٹ ٹرانسپورٹ کارڈ کو جولائی میں لانچ کرنے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے۔ مسافروں کی سہولت کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایہ ادا کرنے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سمارٹ فیئر کولیکشن سسٹم کو متعارف کر ائے گا۔سنگل سمارٹ کارڈ سے پنجاب بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافر ڈیجیٹل طریقے سے کرایہ ادا کر سکیں گے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ ، بینک آف پنجاب اور پی آئی ٹی بی نے ورکنگ شروع کر دی۔صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے متعلقہ حکام کو مقررہ تاریخ تک اس سسٹم کو لانچ کرنے کیلئے ہدایات کر دیں۔نئے فیئر کولیکشن سسٹم کے تحت موبائل بینکنگ جیسی سہولیات کو بھی شامل کیا جائے گا۔ میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ بآسانی ادا کر سکیں گے ۔اس نظام کے تحت سٹوڈنٹس، بزرگوں اور خصوصی افراد کو کرایوں میں رعایت بھی حاصل ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں