تار یخی ورثے کی بحالی، تاجروں سے مشاورت کا فیصلہ
لاہور(عمران اکبر)لاہور ورثہ بحالی اتھارٹی لہر نے اندرون شہر کے تاجروں سے مشاورتی عمل کا فیصلہ کر لیا،زمین کے حصول اور املاک کی مسماری پر تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔۔۔
20 فیصد پرائیویٹ ، 80فیصد سرکاری زمین کی لینڈ ایکوزیشن پر تجاویز طلب کی لی گئیں۔ اتھارٹی کی جانب سے اس مقصد کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب ،کمشنر،ڈی سی ،اے سی سٹی اور دیگر کمیٹی کا حصہ ہیں۔ لہر ذرائع کے مطابق کمیٹی ابتدائی طور پر مالی تخمینہ اور لینڈ ایکوزیشن پر تجاویز مرتب کرے گی ۔شہر کے 12 دروازوں کے باہر سرکاری لینڈایکوزیشن ،مستی ،کشمیری اور شیرانوالا گیٹ کے باہر دکانیں مسمار کرنے کا تخمینہ ، یکی ،دہلی ،اکبری اور موچی گیٹ کے باہر املاک کی لینڈ ایکوزیشن ،تھانوں ،مساجد ،ہسپتالوں کی لینڈ ایکوزیشن کی تجاویز بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ شاہ عالم ،لوہاری ،موری اور بھاٹی گیٹ کے باہر دکانوں کی لینڈ ایکوزیشن کی ہدایت کر دی گئی، 12 دروازوں کے باہر سرکاری زمین پر 22سو دکانیں اور 200 گھر مسمارکرنے کی تجویز دینے کا پلان مرتب کیا گیا۔