ڈی جی ایل ڈی اے جان محمد روڈ پر ترقیاتی کاموں کی سست روی پر برہم

ڈی جی ایل ڈی اے جان محمد روڈ پر  ترقیاتی کاموں کی سست روی پر برہم

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں رائیونڈ روڈ پر سگلنلز کی اپ گریڈیشن کے کاموں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

 دریں اثناڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے رائیونڈ روڈ اور جان محمد روڈ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جان محمد روڈ پر ترقیاتی کاموں کی سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر کو کام کی سپیڈ تیز کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں